پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم کا خیبر پختونخوا کی ضلع اورکزئی میں 17
پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم کا خیبر پختونخوا کی ضلع اورکزئی میں 17 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت

پاکستان کے بہادر سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی خبر سن کر مجھے شدید دکھ اور افسوس ہوا۔ میں اس غم کی گھڑی میں حکومت، مسلح افواج اور پاکستان کے عوام، خصوصاً سوگوار خاندانوں کی خدمت میں دل کی گہرائیوں سے تعزیت اور ہمدردی پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لیے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا گو ہوں۔

دہشت گردی، علاقے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے لیے غدار عناصر کی ایک بزدلانہ اور ناپاک سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔ یہ منحوس رجحان خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے۔
اس منحوس رجحان سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اجتماعی، فیصلہ کن اور ہم آہنگی پر مبنی عزم کی ضرورت ہے۔ تمام ممالک کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں زیادہ فعال کردار ادا کریں؛ ایک ایسا رجحان جس نے گزشتہ دہائیوں میں ہزاروں بے گناہ انسانوں کی جانیں لی ہیں۔