ایرانی صدر مملکت کا ضلع کرم واقعہ کے حوالے سے تعزیتی پیغام
ایرانی صدر مملکت کا ضلع کرم واقعہ کے حوالے سے تعزیتی پیغام
میں پاکستان کے علاقے ضلع کرم میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ پر، جس کے نتیجے میں درجنوں پاکستانی شہری جان بحق اور متعدد زخمی ہوئے، پاکستان کی حکومت، عوام اور اس دہشت گردی کے واقعہ کے متاثرین کے سوگوار خاندانوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ دہشت گردی ہرشکل میں قابل مذمت ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران ماضی کی طرح اپنے دوست اور برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو سنجیدگی سے جاری رکھے گا۔
مسعود پزشکیان
صدر اسلامی جمہوریہ ایران