قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران، پشاور کی جانب سے دہشت گردانہ خودکش حملے کی شدید مذمت
یہ قونصلیٹ جنرل، پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر میں ہونے والے اس غیر انسانی اور وحشیانہ دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے، پاکستانی عوام اور حکومت خصوصاً جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد از جلد مکمل صحت یابی اور عافیت کے لیے دعا گو ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستانی قوم اور حکومت کی عزت اور سربلندی کے لیے دعا کرتا ہے۔
﷽

قونصلیٹ جنرل اسلامی جمہوریہ ایران، پشاور، دہشت گردی اور متشدد انتہا پسندی کی ہر شکل اور ہر صورت کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ علاقائی تعاون کو مستحکم کرنے سمیت تمام مؤثر طریقوں سے، دہشت گردی کے اس قبیح اور بدصورت رجحان کا مقابلہ کیا جائے اور اسے جڑ سے ختم کر دیا جائے۔